بچوں کی خواہاں ہوں تاہم ابھی نہیں‘ سنی لیون

پیر 6 اپریل 2015 16:29

بچوں کی خواہاں ہوں تاہم ابھی نہیں‘ سنی لیون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے کہا ہے کہ بچوں کی خواہاں ہوں تاہم ابھی نہیں۔ 2009ء میں ڈینیل سے شادی کے بعد خوشگوار زندگی گزارنے والی اداکارہ سنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر یہ کہوں کہ مجھے بچوں کی خواہش ہی نہیں تو یہ جھوٹ ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں یہ ضرور چاہتی ہوں کہ میرے بچے ہوں تاہم ابھی مزید ایک سال تک میں اپنا باڈی اسٹریکچر خراب نہیں کرنا چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر ڈینیل بھی ان ڈنوں ہندی سیکھ رہے کیونکہ وہ بھی فلم انڈسٹری کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی انکی اس حوالے سے حوصلہ افزائی کر رہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :