لاہور سے دوبئی جانیوالی پرواز ایم این 767 حادثے سے بال بال بچ گئی

پیر 6 اپریل 2015 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) لاہور سے دوبئی جانیوالی پرواز ایم این 767 حادثے سے بال بال بچ گئی ، کاک پٹ میں آکسیجن کی کمی کے باعث پائلٹ نے مے ڈے مے ڈے کی کال دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے دبئی جانیوالی پرواز ایم این 143 مسافروں کو لیکر لاہور سے دوبئی جارہی تھی ۔

(جاری ہے)

38 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد طیارے کے کاک پٹ میں آکسیجن کی شدید کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور کو مے ڈے مے ڈے کی کال دیدی جس کے بعد ایئرٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو پرواز کی بلندی کم کرنے کی ہدایت دی ۔ طیارہ 21 ہزار فٹ کی بلندی پر آنے کے بعد سنبھال لیا گیا جسے بعد ازاں بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :