وہ ہندوستانی اشتہار جسے نشر ہونے کا 'موقع' نہ مل سکا ، سامنے آگیا

پیر 6 اپریل 2015 16:50

وہ ہندوستانی اشتہار جسے نشر ہونے کا 'موقع' نہ مل سکا ، سامنے آگیا

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) بھارتی نشریاتی ادارے کا ایک ایسا اشتہار سامنے آیا ہے جسے ورلڈ کپ 2015ء میں بھارت کی سیمی فائنل میںآسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد نشر ہونے کا ’’ موقع ‘‘ نہیں مل سکا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے دوران ہندوستانی میڈیا 'موقع موقع' کے اشتہارات کے ذریعے ایونٹ میں شریک دیگر ٹیموں کا مذاق اڑاتا رہا اور خصوصاً پاکستان اور ہندوستان کے مابین میچ کے بارے میں وہ اشتہار تو بہت مشہور ہوا جس میں ایک پاکستانی خاندان ورلڈکپ میں پاکستان کی انڈیا سے جیت کی آس لیے سال ہا سال گزار دیتا ہے۔

حال ہی میں ایک ایسا اشتہار سامنے آیا ہے جو ہندوستان کی آسٹریلیا کو شکست کے بعد نشر کرنے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن بھارتی چینل کو وہ اشتہار نشر کرنے کا 'موقع' نہ مل سکا اور آسٹریلیا سے 95 رنز کی شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور ہو کر رہ گیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے سلسلے میں چلنے والے اس اشتہارات کی قیمت بھارت کی ہار کے بعد ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو چکانی پڑی اور انڈین کرکٹ بورڈ کو پاکستان اور بنگلہ دیش سے سیمی فائنل میں ہندوستانی شکست کا مذاق اڑاتی ہوئی تقریباً 200 فون کالز موصول ہوئیں ،جیسے ہی بورڈ کا سٹاف فون اٹھاتا تو دوسری جانب سے کسی پاکستانی یا بنگالی شخص کی کھلکھلاتی آواز آتی: 'موقع موقع ! کیا ہوا موقعے کا'؟ ہندوستان کے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بنا یہ اشتہار نیچے ملاحظہ کریں ۔

وہ ہندوستانی اشتہار جسے نشر ہونے کا 'موقع' نہ مل سکا ، سامنے آگیا