اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو انگلش کاؤنٹیز کی جانب سے کھیلنے کی پیش کش

پیر 6 اپریل 2015 17:09

اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو انگلش کاؤنٹیز کی جانب سے کھیلنے کی پیش ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6اپریل ۔2015ء ) دورہ بنگلہ دیش کے لیے ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ سے باہر ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے افتتاحی بلے باز احمد شہزاد کو انگلش کرکٹ کاؤنٹیز کی جانب سے کھیلنے کی پیش کش کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 23سالہ بلے باز کو انگلش کاؤنٹی واروکشائر اور ڈربی شائر کی جانب سے کھیلنے کی پیش کش کی گئی ہے ۔ یادرہے کہ معاہدہ ہونے کی صورت میں احمد شہزاد پہلی مرتبہ کسی انگلش کاؤنٹی ٹیم کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔