سانحہ یوحنا آباد ،حبس بیجا میں رکھے گئے 14افراد کو بازیاب کروا کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
عدالت کا پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار ، تمام افراد کو 8اپریل کو عدالت پیش کیا جائیگا
پیر 6 اپریل 2015 17:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد دو افراد کو زندہ جلانے اور ہنگامہ آرائی کے شبہ میں حبس بیجا میں رکھے گئے 14افراد کو بازیاب کروا کے 8اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پولیس نے متعدد افراد کو غیر قانونی حراست میں لے رکھا ہیجبکہ پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کے بغیر کسی بھی فرد کو حبس بیجا میں رکھا جانا بنیادی حقوق اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
اس موقع پر سرکاری وکیل نے پولیس کی جانب سے رپورٹ داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 11 افراد اپنے گھروں میں موجود ہیں،ایک شخص سہیل جانسن کی بیرون ملک موجودگی کی اطلاعات ہیں، 2 افراد کی کوئی اطلاع نہیں۔عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر عدم اطمینار کا اظہار کرتے ہوئے 4 1افراد کو ہر صورت بازیاب کرا کے 8اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.