ٹنڈو محمد خان، معذور اتحاد کا سرکاری محکموں میں نوکریاں نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 6 اپریل 2015 18:00

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)معذور اتحاد کا سرکاری محکموں میں نوکریاں نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سرکاری محکموں میں معذور کوٹا کے تحت معذور افراد کو نوکریاں دی جائیں ، مظاہرین کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معذور اتحاد ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے سرکاری محکموں میں نوکریاں نہ ملنے کیخلاف معذور افراد نے ممتاز پرہیاڑ ، منور مگنھار ، نینو رام ودیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی اس موقع رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری محکموں میں معذور کوٹا کے تحت معذور افراد کو نوکریاں نہیں دی جارہیں جس کے باعث معذور افراد بھوک و افلاس کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ، معذور افراد کے اہل خانہ معاشی بدحالی کا شکار ہیں ، معذور افراد نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیاہے کہ معذور افراد کو سرکاری محکموں میں نوکریاں دی جائیں تاکہ معذور افراد عزت کی زندگی گذار سکیں ۔