Live Updates

پی ٹی آئی کا اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ خوش آئندہے ، جمہوری اتحاد کے صدر محمد جمیل

پیر 6 اپریل 2015 18:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ خوش آئندہے اس سے حکومت کوبھی سپورٹ ملے گی،آج یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ میں آمد کے موقع پر مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی کااحتجاج کھلی منافقت اور ڈرامہ ہے ،حزب اقتدار جماعت کے اراکین اسمبلی کو اپنی قیادت کیخلاف احتجاج کرنا چاہیئے جس نے مستعفی ہونیوالے اراکین کے استعفے منظور نہیں ہونے دئیے، انہوں نے کہا پی ٹی آئی اراکین کے اسمبلیوں میں واپس جانے سے جوعناصر واویلا کررہے ہیں وہ جمہوریت کے خیرخواہ نہیں ،ملک میں جمہوری عمل کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے ایک دوسرے کی حیثیت کوتسلیم کرنا پڑیگا،پی ٹی آئی ایک موٴثر سیاسی قوت بن چکی ہے جسے نظر اندازکرنا حماقت ہوگی،انکا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حفاظت ہر مسلمان اپنی جان پر کھیل کربھی کریگامگر سعودی حکمرانوں کی بادشاہت بچانے کیلئے ہمیں سوچ سمجھ کرفیصلہ کرنا ہوگا،پرائی جنگ میں ٹانگ پھنسانے کے ہم پہلے ہی سنگین نتائج بھگت رہے ہیں،سعودی حکمرانوں نے اگر خاندان پر احسان کئے ہیں تو یہ انکا ذاتی معاملہ ہے قوم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ،پارلیمنٹ کو سعودی عرب کی حمایت کیلئے احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :