قائمقام گورنر رانا محمد اقبال سے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر نصیر احمد باچہ خاں کی قیادت میں رہنماؤں کے وفد کی ملاقات

پیر 6 اپریل 2015 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) قائمقام گورنر پنجاب رانا محمد اقبال سے گورنر ہاؤس لاہور میں بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر نصیر احمد باچہ خاں کی قیادت میں صوبائی رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائمقام گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بلوچستان کا کردار کلیدی ہے اگروہاں کے قدرتی وسائل سے استفادہ کر لیا جائے تو ملک بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں آ کھڑا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں ذاتی طور پر دلچسپی لے رہے ہیں اور وہاں پر شروع کیے گئے میگا پراجیکٹس پر عملدرآمد کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی پسماندگی اور بلوچوں کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :