اسلام آباد: فوج سعودی عرب بھیجی جارہی یا نہیں، پارلیمنٹ کو بتایا جائے : اعتزاز احسن

muhammad ali محمد علی پیر 6 اپریل 2015 18:32

اسلام آباد: فوج سعودی عرب بھیجی جارہی یا نہیں، پارلیمنٹ کو بتایا جائے ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر زعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومت خود تحریک انصاف کو منت سماجت کرکے پارلیمنٹ واپس لائی ہے اور اب حکومتی ارکان خود تحریک انصاف کی پارلیمنٹ واپسی پر شور شرابا کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی سے کفر خدا خدا کرکے ٹوٹا تاہم اب حکومتی ارکان خود کفر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومتی وزراء کا لہجہ سخت نہیں بلکہ شیریں اور نرم ہونا چاہیئے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیئے۔ یمن جنگ کے حوالے سے اعتزاز احسن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے ارادوں سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے۔ سعودی ریاست، سعودی حکومت اور حرمین شریفین 3 الیحدہ چیزیں ہیں، حکومت کو بتانا چاہیئے کہ سعودی عرب کو کس قسم کے خطرات لاحق ہیں۔ سعودی عرب فوج بھیجی جائے گی یا نہیں حکومت اپنا ارادےواضح کرے اور اس معاملے میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔