پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام فنانشل اکاؤنٹنگ کمپی ٹیشن 2015ء کا انعقاد

پیر 6 اپریل 2015 18:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام سالانہ فنانشل اکاؤ نٹنگ کمپی ٹیشن 2015ء کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد اکاؤنٹس ایجوکیشن کو فروغ دینے کے ساتھ کامرس کے طلبہ کے درمیان صحت مندانہ سرگرمی کا رجحان پیدا کرنا تھا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے بی کام کے 300سے زائد طلبہ نے کمپی ٹیشن میں حصہ لیا۔ ایونٹ کے پیٹرن ان چیف کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرحسن مبین عالم تھے۔ تقریب کے اختتام پر جیتنے والے طلبہ میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :