Live Updates

تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

muhammad ali محمد علی پیر 6 اپریل 2015 18:59

تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے : اسپیکر ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنی رولنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی آئین کی خلاف ورزی نہیں ہے، آئین کی شق 64 کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کا آرڈر بھی پڑھنا چاہیئے ۔ ان کا کنہا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق سپیکر خود فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں کہ کون مستعفی ہو رہا ہے اور کون نہیں۔

(جاری ہے)

چونکہ تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے کوئی بھی اپنے استعفیٰ کی تصدیق کے لیے نہیں آیا لہذا ان کے استعفے قبول نہیں کیے گئے لیکن جاوید ہاشمی خود اپنے استعفیٰ کی تصدیق کروانے آئے تھے اسی لیے انکا استعفی قبول کیا گیا ۔ایاز صادق نے اس دوران آرٹیکل 64 اور سپریم کورٹ کے احکامات پڑھ کر سنائے اور شور کرنے والے اراکین کو تلقین کی کہ چونکہ یہ ڈی چوک نہیں ہے لہذا شور شرابا نہ کیا جائے اور خاموشی اختیار کی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات