لاہور سے دبئی جانیوالا نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اچانک ایئر پریشرکم ہونے پر پروازکی بلندی کم کرکے واپس لاہور اتارلیا گیا

پیر 6 اپریل 2015 19:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) لاہور سے دبئی جانیوالا نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، اچانک ایئر پریشرکم ہونے پر پروازکی بلندی کم کرکے واپس لاہور اتارلیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پروازسیون سکس سیون لاہور سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی تو سکھر کے مقام پر اچانک پرواز کا اندرونی ایئر پریشر کم ہوگیا۔ مسافروں اور پائلٹ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے بعد جہاز کے اندر آکسیجن ماسک کھل گئے۔ پائلٹ نے جہاز کی بلندی 37ہزار فٹ سے 21ہزار فٹ کردی اور طیارے کو واپس لاہور ایئر پورٹ پراتارلیا گیا۔ جسے بعد اسکو دوبارہ روانہ کردیا گیا ہے، جہاز میں 147مسافر سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :