تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا استعفے دئیے جانے کے 8مہینے بعد واپسی آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،نوید قائم خانی
پیر 6 اپریل 2015 19:13
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی جانب سے استعفے دئیے جانے کے آٹھ مہینے بعد اسمبلیوں میں واپسی کے عمل کو ملکی آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کو تواتر کے ساتھ غیر قانونی قرار دیا جاتا رہا ۔
اور ان اسمبلیوں میں موجود اراکین کی اہلیت اور قابلیت پر بھی متعدد مواقع پر سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی بنیاد پر قائم اسمبلیاں ایک کمیشن کے قیام کی بدولت درست ہو چکی ہیں۔(جاری ہے)
اور تحریک انصاف کی جانب سے ماضی میں لگائے جانے والے تمام تر الزامات کی ذمہ داری آج کوئی بھی فرد لینے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہ آئینی طور پر کسی بھی رکن اسمبلی کی جانب سے استعفیٰ پیش کئے جانے کے بعد وہ نشست خالی تصور کی جاتی ہے ۔
اور خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے ذریعے پھر سے الیکشن کروا کر نئے ممبران منتخب کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیاسی مصلحتوں کی بناء پر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کو منظور کرنے سے گریز کیا ۔ اور مختلف حیلوں کے ذریعے استعفوں کی منظوری کے عمل کو لٹکایا جاتا رہا۔ اور آج جوڈیشنل کمیشن کے قیام کے ذریعے تحریک انصاف کی اسمبلیوں میں واپسی کی راہ ہموار کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک غیر قانونی عمل کے ذریعے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو اسمبلیوں میں بیٹھنے کی اجازت دینا آئین و قانون کی سنگین خلاف ورزی میں شمار ہوتا ہے ۔ اس عمل کے نتیجے میں عوا م یہ سوچنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ حکومت کی نظروں میں آئین ، قانون اور جمہوریت کی وقعت ذرہ برابر بھی نہیں رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات اور اپنی اناء کی تسکین کی خاطر عوام کے جذبات سے کھیلنے کا عمل فوری طور پر بند کیا جائے ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عوام کی ساتھ کی جانے والی غلط بیانیوں اور غلط پالیسیاں اختیار کرنے پر پوری قوم سے اعلانیہ معافی مانگیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.