حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ سے مضبوط آواز بلندہونی چاہیے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ،پاکستان برادر اسلامی ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑ اہو،صرف عرب ممالک ہی نہیں تمام مسلم ممالک کی مشترکہ فوج بنائی جائے ، 9اپریل کواسلام آباد میں تحفظ حرمین شریفین کارواں ہو گا
امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدکا کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب
پیر 6 اپریل 2015 19:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ سے مضبوط آواز بلندہونی چاہیے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔پاکستان کو بھی برادر اسلامی ملک کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑ اہونا چاہیے۔صرف عرب ممالک کی ہی نہیں تمام مسلم ممالک کی مشترکہ فوج بنائی جائے ، 9اپریل بروزجمعرات اسلام آباد میں تحفظ حرمین شریفین کارواں ہو گا جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔
کارواں میں شرکت کیلئے ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی جارہی ہے۔ پیر کوجماعةالدعوة لاہور کے زیر اہتمام مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترکی کی جانب سے یمن پر پاکستانی پالیسی کی حمایت خوش آئند ہے۔(جاری ہے)
سعودی عرب مسلمانوں کا روحانی اور پاکستان دفاعی مرکزہے۔سرزمین حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے۔
پاکستان مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ حوثی باغیوں پر حملے شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے۔سب اسلامی ممالک کو حرمین کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ عرب لیگ نے مشترکہ فوج بنانے کا اعلان کیاہے ہم سمجھتے ہیں کہ پورے عالم اسلام کی مشترکہ فوج بنانی چاہیے۔ اس وقت سعودی عرب اور یمن کے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں۔ حقائق یہ ہیں کہ حوثیوں نے یمن کے دارالحکومت اور صدارتی محل پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔حوثی باغی سعودی عرب پر مسلسل حملے کی کوششیں کررہے ہیں۔یہ انتہائی تشویشناک بات ہے مسلمانوں کو دشمنوں کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے ان کا توڑ کرنا چاہیے۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ نیٹو ممالک افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے مسلم ممالک کے گرد گھیرا تنگ کررہے ہیں۔افغانستان کو بیس کیمپ بنا کر پاکستان پر جنگ مسلط کی جارہی ہے دوسری جانب یمن کو بیس کیمپ بنا کر سعودی عرب کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ہم ملک بھر میں تحفظ حرمین کیلئے تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلہ میں جمعرات 9اپریل کو اسلام آبادمیں بڑا تحفظ حرمین شریفین کارواں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے پاکستان کا ہرمشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔وہ پاکستان کا محسن ملک ہے۔ اگر آج وہ مشکل میں ہے توحکومت پاکستان پر ان کاہرممکن ساتھ دینافرض ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.