صوابی ، تھانہ یارحسین کی حدود میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک خواجہ سرا سمیت دو افراد جاں بحق،ایک خواجہ سرا سمیت تین افراد زخمی ، ملزمان دو خواجہ سرا ؤں کو اپنے ساتھ لے گئے، پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے تمام چھ ملزمان کو اسلحہ سمیتگرفتار کر کے مغوی خواجہ سرا ء کوبازیاب کرالیا
پیر 6 اپریل 2015 20:06
صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) صوابی کے علاقہ تھانہ یارحسین کی حدود میں خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ ، ایک خواجہ سرا سمیت دو افراد جاں بحق، ایک خواجہ سرا سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ ملزمان دو خواجہ سرا ؤں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے تمام چھ ملزمان کو اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر کے مغوی خواجہ سرا ء کوبازیاب کرالیا ۔
پیر کو ڈی پی او صوابی سجا د خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ دو خواجہ سرا پیر کی صبح تین بجے صوابی کے علاقہ تھانہ یارحسین کے حدود میں سوڈھیر میں اکرام الحق ولد مہر تاج کی شادی کی خوشی میں محفل مو سیقی کے پروگرام سے فارغ ہوکر فلائنگ کوچ نمبرLES3238 میں لاہور یارحسین روڈ پر صوابی آرہے تھے کہ راستے میں6 افراد نے محفل موسیقی سے واپس آنے والے خواجہ سرا ؤں کی گاڑی کو روک کر خواجہ سراوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے پر اصرار کیا مگر انکار پر فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک خواجہ سرا ظاہر اللہ عرف ثناء ولد اسلام سکنہ آرمڑ پشاور اور ڈی جے ا براہیم عرف تورے ولد دوست محمد سکنہ مرغز جاں بحق ہوگئے جب کہ فلائنگ کوچ ڈرائیور بختیار ولدمعراج محمد سکنہ نظرے ڈھیری ، قمرعرف دیویا ولد سر گند سکنہ میر وس مردان اور رفیق ولد دوست محمد سکنہ کالا صوابی گولی لگ کر زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان قمر عرف دیویا اور رحمان عرف بے بی اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.