بیک وقت17 معاشقوں کا راز کار حادثے سے فاش

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 6 اپریل 2015 20:10

بیک وقت17 معاشقوں کا راز کار حادثے سے فاش

چین میں ایک شخص کی دھوکا دہی کا راز اس وقت فاش ہو گیا جب ایک کار حادثے میں زخمی ہونے پر اس کی 17 محبوبائیں اس کی تیمارداری کے لیے ہسپتال پہنچ گئیں۔ ساوتھ چائنا پوسٹ کے مطابق ہونان صوبے کے چینگشا شہر سے تعلق رکھنے والے یوآن نامی اس شخص کے بیک وقت 17 خواتین سے معاشقے چل رہے تھے اور ان میں سے ایک اس کے بچے کی ماں بھی تھی۔ یہ شخص کئی برسوں سے اپنی ہر محبوبہ کو اپنی وفا کا یہ کہہ کر یقین دلا رہا تھا کہ اس محبوبہ کے علاوہ اور کوئی عورت اس کی زندگی میں نہیں ہے لیکن اس کے معاشقوں پر سے پردہ اس وقت اٹھا جب ڈاکٹروں نے حادثے کے بعد اس کے ’پیاروں‘ سے رابطہ کیا۔

ژاؤ لی جو 18 ماہ سے یوآن کے عشق میں گرفتار ہیں کا ایک مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ جب میں نے سنا کہ وہ ہسپتال میں ہے تو میں بہت پریشان ہوئی، لیکن جب میں نے ہر روز ایک سے ایک خوبصورت لڑکی کو یوآن کی تیمارداری کے لیے آتے دیکھا تو مجھے اصل کہانی کا تدراک ہوا، اب میں اس کے لیے اور نہیں رو سکتی تھی۔

(جاری ہے)

‘ ژاؤ لی کے مطابق کئی عورتوں نے یوآن کی مالی مدد کی ہے اور ایک عورت تو نو سال سے اس کو پیسے دے رہی ہے۔

ایک اور محبوبہ نے اخبار کو بتایا کہ وہ تو شادی کی تیاری کر رہی تھی۔ یوآن کے 17 معاشقوں کی داستان کا چین میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خوب چرچا ہے اور ہزاروں لوگ اس بارے میں رائے دے رہے ہیں۔ لیکن ہر کوئی ان پر تنقید نہیں کررہا بلکہ کچھ لوگ تو ان کے بیک وقت کئی معاشقے چلانے کی صلاحیت پر فریفتہ دکھائی دیتے ہیں اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عورتوں کو اس بات کا اندازہ ہو جانا چاہیے تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے۔ جہاں تک یوآن کا تعلق ہے ان کی مشکلات کا تو ابھی آغاز ہی ہوا ہے، محبوبائیں جو ان کے ساتھ کر یں گی وہ تو نشتۂ دیوار ہے لیکن پولیس نے بھی ان کے خلاف دھوکا دہی کے الزام میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔