تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا ،ابھی تک سندھ اسمبلی کے ارکان ہیں ،ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا
پیر 6 اپریل 2015 20:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا نے یہ رولنگ دی کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا لہذا وہ ابھی تک سندھ اسمبلی کے ارکان ہیں ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اسمبلی کے اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے چار ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں اور ان کی نشستیں خالی ہوچکی ہیں ۔
انہوں نے یہ رولنگ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رکن محمد حسین کے نکتہ اعتراض پر دی ۔تحریک انصاف کے دو ارکان خرم شیر زمان اور ڈاکٹر سیما ضیاء نے طویل عرصے کے بعد اجلاس میں شرکت کی ۔محمد حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی نے گزشتہ دنوں استعفیٰ دے دیا تھا اسپیکر سندھ اسمبلی نے بھی ان کے استعفوں کی منظوری کا اعلان کردیا تھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.