پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کی آمد پر لیگی ارکان کے عمران دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا کے نعرے ، ڈیسک بجا کر خیر مقدم ، نوازشریف کا اپنی نشست پر جانے سے قبل خورشید شاہ او ررضاربانی سے مصافحہ

پیر 6 اپریل 2015 20:46

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کی آمد پر لیگی ارکان کے عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی آمد پر (ن)لیگ کے ارکان نے عمران دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا کے پرجوش نعرے لگاکر اور پرجوش انداز میں ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا، وزیراعظم کی آمد پر (ن)لیگی ارکان نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ایوان میں آنے کے بعد اپنی نشست پر جانے سے قبل قائد حز ب اختلاف سید خورشید شاہ کی نشست پر جا کر ان سے ہاتھ ملایا۔ اس موقع پر انہوں نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن سے بھی ہاتھ ملایا۔ اس کے بعد وہ اپنی نشست پر بیٹھنے سے قبل انہوں نے چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی سے بھی ہاتھ ملایا۔