Live Updates

پی ٹی آئی اسمبلی کو جعلی قرار دیکر مستعفی ہونیکا اعلان کرچکی ہے ، اب وہ اس اسمبلی میں کس منہ سے جارہے ہیں،آغا سید ایوب

پیر 6 اپریل 2015 21:31

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) جے یو آئی کے صوبائی مجلس شوریٰ اور مرکزی جنرل کونسل کے ممبر سینئر رہنماآغا سید ایوب شاہ نے پی ٹی آئی لیڈر کی جانب سے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا اعلان پر حیرت کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسے جعلی اسمبلی قرار دیکر مستعفی ہونیکا اعلان کرچکے تھے اب وہ اس اسمبلی میں کس منہ سے جارہے ہیں جے یو آئی رہنما آغا ایوب شاہ نے فاروق اعظم نیو تعلقہ سکھرکے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر نے سیاست کو مذاق بنالیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کئی ہفتوں تک اس اسمبلی کو جعلی اور ممبران کو ٹھگ قرار دیکر رکنیت سے استعفے دیکر احتجاج کے نام پر پوری قوم کو ایک ہیجانی کیفیت میں مبتلا رکھ کر ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا اب اسمبلی میں استقبال کی نہیں بلکہ احتساب کی ضرورت ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات