دوغلی پالیسی ن لیگ کا شیوہ ہے: جہانگیر ترین

muhammad ali محمد علی پیر 6 اپریل 2015 22:01

دوغلی پالیسی ن لیگ کا شیوہ ہے: جہانگیر ترین

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف کیخلاف خواجہ آصف کے بیان پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ دوغلی پالیسی ن لیگ کا شیوہ ہے، نواز شریف اور ن لیگ کی دوغلی پالیسی نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

حالات سازگار بنانے کیلئے اسحاق ڈار نے تحریک انصاف سے اسمبلیوں میں واپس آنے کی گزارش کی تھی تاہم اب تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی پر ن لیگ کی جانب سے دوغلی پالیسی اپنائی جارہی ہے، خواجہ آصف نے جو کچھ کیا اس نے اسحاق ڈار کا سر شرم سے جھکا دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں این اے 110 میں ہونے والی دھاندلی کے بے نقاب ہونے کا خوف لاحق ہے، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔