Live Updates

تحریک انصاف کے ارکان کی پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

پیر 6 اپریل 2015 22:09

تحریک انصاف کے ارکان کی پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے خلاف اسلام آباد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء ) عمران خان اور تحریک انصاف کے ارکان کی پارلے منٹ اجلاس میں شرکت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔ پیر کون لیگ کے رہ نما سید ظفر علی شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ تحریک انصاف کے ارکان پارلے منٹ سات ماہ قبل مستعفی ہوچکے ہیں۔پارلے منٹ میں تحریک انصاف کے ارکان کی حیثیت اجنبی کی ہے۔درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی، قائد ایوان، قائد حزب اختلاف اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔عمران خان سمیت تحریک انصاف کے تمام ارکان قومی اسمبلی بھی فریقین کی فہرست میں شامل ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات