یوٹیوب، ٹوئیٹر اور فیس بک کو ترکی میں بلاک کردیا گیا۔

muhammad ali محمد علی پیر 6 اپریل 2015 23:01

یوٹیوب، ٹوئیٹر اور فیس بک کو ترکی میں بلاک کردیا گیا۔
استنبول (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 اپریل 2015 ء) ترک حکومت کی جانب سے ملک میں یوٹیوب، ٹوئیٹر اور فیس بک پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ پابندی کچھ روز قبل ترکی میں بائیں بازو کے عسکریت پسندوں کی جانب سے قتل کیے گئے وکیل کی تصاویر ان ویب سائٹس پر شائع ہونے کے باعث عائد کی گئی۔

(جاری ہے)

مقتول وکیل کی تصاویر کو مزید اشاعت سے روکنے کیلئے ترک حکومت نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کو یوٹیوب، ٹوئیٹر اور فیس بک کو بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :