پی او ایف پاکستان کی پہلی دفاعی فیکٹری ہے ‘ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں برقرار رکھنے کیلئے دفاعی فیکٹری کی خدمات قابل قدر ہیں

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے دورے کے موقع پر گفتگو

پیر 6 اپریل 2015 23:01

پی او ایف پاکستان کی پہلی دفاعی فیکٹری ہے ‘ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے دفاعی شعبوں میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پی او ایف پاکستان کی پہلی دفاعی فیکٹری ہے ‘ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں برقرار رکھنے کیلئے دفاعی فیکٹری کی خدمات قابل قدر ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا جہاں پر انہیں چیئرمین پی او ایف نے آرمی چیف کو 2020ء تک کے منصوبوں پر بریفنگ دی اور فیکٹری کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے پی او ایف کے پیداواری یونٹوں کا بھی دورہ کیا جس کے بعد فیکٹری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے آپریشن ضر ب عضب کے دوران اسلحہ کی فراہمی پر پی او ایف کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں برقرار رکھنے کیلئے پی او ایف کی خدمات قابل قدر ہیں۔ ٹیکنالوجی میں جدت اور پیداواری صلاحیت میں اضافے سے زر مبادلہ کی بچت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :