سعودی عرب کی اور مقام مقدسہ کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی اولین ترجیح ہے ،عابد شیر علی

حکومت پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب فوج بھیجے کا فیصلہ کرے گی،میڈیاسے گفتگو

پیر 6 اپریل 2015 23:08

سعودی عرب کی اور مقام مقدسہ کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی اولین ترجیح ہے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ یمن کی صورت حال کا فیصلہ پارلیمنٹ کے فورم پر ہو گا ۔ سعودی عرب کی اور مقام مقدسہ کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کی اولین ترجیح ہے ۔ حکومت پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب فوج بھیجے کا فیصلہ کرے گی۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اگر کوئی فیصلہ کرنا ہوتا تو اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں لے کر نہ آتے ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ سعودی عرب فوج بھیجنے کے حوالے سے بہتر فیصلہ کرے گی ۔ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ جعلی پارلیمنٹ کی بالادستی کو مان لینا جمہوریت کی فتح ہے ۔ انہیں چاہئے کہ اب تھرڈ ایمپائر کی بجائے عوام کی امنگوں کے مطابق سیاست کریں ۔ تھرڈ ایمپائر کے ذریعے حکومت پر قبضے کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا ۔ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے باوجود حکومت پاکستان تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :