لاہورہائیکورٹ کی حکومت کو گورنر پنجاب کی تعیناتی کیلئے 7 مئی تک کی مہلت

منگل 7 اپریل 2015 11:06

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب کی تعیناتی کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ مستقل گورنر تعینات نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم یمن کی صورتحال میں مصروف ہیں جس وجہ سے گورنر پنجاب کی تعیناتی نہیں ہوسکی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اتنی بڑی آبادی میں آپ کو گورنر پنجاب نہیں مل رہا۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو سات مئی تک مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت تک فیصلہ نہ کیا تو سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :