ایشیا اوشنیا جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کل شروع ہوگا

منگل 7 اپریل 2015 11:25

ایشیا اوشنیا جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کل شروع ہوگا

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ایشیا اوشنیا جونیئر ڈیوس کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز کل بدھ سے آسٹریلیا میں ہو گا۔ پاکستانی ٹیم بھی ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ ملائیشیا میں منعقدہ کوالیفائنگ راؤنڈ کے فائنل میں پہنچ کر آسٹریلیا میں شیڈول راؤنڈ میں شرکت کا حق حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

مزمل مرتضی، محمد رضا سوانی اور نوفل کلیم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

کوالیفائنگ راؤنڈ میں براہ راست شرکت کرنے والے ممالک میں میزبان آسٹریلیا، چین، بھارت، چائنیزتائپے، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ازبکستان شامل ہیں۔ اس راؤنڈ سے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی چاروں ٹیمیں ورلڈ گروپ میں جگہ بنا لیں گی۔