ہالی ووڈ فلم”انسیڈیئس چیپٹرتھری“کا نیا ٹریلر ریلیز

منگل 7 اپریل 2015 11:34

ہالی ووڈ فلم”انسیڈیئس چیپٹرتھری“کا نیا ٹریلر ریلیز

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) ہالی ووڈ بلاک بسٹرفلم” انسیڈیئس سیریز“کی نئی فلم” انسیڈیئس چیپٹرتھری“ کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا،ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سپر نیچرل ہاررتھرلر فلم انسیڈیئس چیپٹر کا نیا پارٹ تہلکہ مچانے آرہا ہے،، فلم انسیڈیئس چیپٹر تھری کا ٹریلر خوف اور دہشت سے بھرپور مناظر لئے آگیا،فلم میں اس بار شامل ہے ایسے خاندان کی کہانی جہاں گھر میں موجود پراسرار مخلوق بن جاتی ہے دشمن،نادیدہ پراسرار قوتیں اس خاندان کی لڑکی کو کرتی ہیں مسلسل تنگ اور پھر خوف و دہشت کے واقعات کا سلسلہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

دل دہلادینے والے مناظر لئے فلم پانچ جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔