فلم ”دبنگ‘ ‘کے فلمساز کا فلم کے تیسرے پارٹ کا اعلان

منگل 7 اپریل 2015 11:34

فلم ”دبنگ‘ ‘کے فلمساز کا فلم کے تیسرے پارٹ کا اعلان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سپر ہٹ بالی وڈ فلم ”دبنگ‘ ‘کے فلمساز نے فلم کے تیسرے پارٹ کا اعلان کردیا ہے جس میں سلمان خان ایک بار پھر ہر دلعزیز کردار ’چلبل پانڈے‘ کے طور پر اسکرین پر نظر آئیں گے۔فلمساز ارباز خان کے اس اعلان سے فلم کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے فلم بینوں نے فلم کے دوسرے پارٹ ’دبنگ 2‘ کے بھی بے پناہ سراہا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارباز خان کا کہنا تھا کہ فلم کی تکمیل میں ایک سیدوسال لگ سکتے ہیں لیکن یہ اطلاع مستند ہے کہ وہ اس فلم پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی سلمان خان سے فلم کے اسکرپٹ کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔اطلاعات کے مطابق ارباز نے دبنگ تھری کے لئے کئی بڑے ناموں کاانتخاب کیا ہے اور یہ فلم گذشتہ دو فلموں کا تسلسل ہوگی۔سال 2010 کی سپر ہٹ فلم دبنگ میں سوناکشی سنہا پہلی بار پردہ سیمیں پر جلوہ گر ہوئیں تھی، فلم کے ڈائریکٹر کیشپ تھے جبکہ ملائکہ اڑوڑا نے فلم میں آئٹم سانگ ’منی بدنام ہوئی‘ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :