Live Updates

اسلام آباد : خواجہ صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا رویہ درست کر لیں ان کے بیانات کے خلاف پوری قوم احتجاج کر رہی ہے، دھرنوں کے دوران اور پارلیمنٹ اجلاس کے دوران زبان کا استعمال مختلف ہوتا ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 اپریل 2015 12:08

اسلام آباد : خواجہ صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا رویہ درست کر لیں ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کےسینئیر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے کل کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا رویہ درست کر یں ان کے بیانات کے خلاف پوری قوم احتجاج کر رہی ہے، وزیر دفاع کا بیان ان کے شایان شان نہیں تھا ورنہ زبان ہم بھی رکھتے ہیں اور جواب دینا ہم بھی جانتے ہیں .

(جاری ہے)

شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کر کے اپنا کردار نبھانے کی دعوت دی تھی، حکومت نے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس بلایا تھا تاہم یمن کے معاملے پر ابھی بھی حکومت کی پالیسی واضحح نہیں ہے. لیکن ہم اپنا موقف پارلیمانی انداز میں پیش کریں گے کیونکہ دھرنوں کے دوران زبان اور الفاظ مختلف جبکہ پارلیمنٹ میں مختلف زبان استعمال کی جاتی ہے اور یہی اصول ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات