ابلا ہوا انڈا چھیلنے کا حیرت انگیز طریقہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 7 اپریل 2015 12:08

ابلا ہوا انڈا چھیلنے کا حیرت انگیز طریقہ

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل2015ء)یوٹیوب پر میکا میڈیا (MicahMedia) کے نام کے ایک صارف نے 29 سیکنڈ کی حیرت انگیز ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔ جنوری 2015 میں اپ لوڈ ہوئی اس ویڈیو کو اب تک 1 کروڑ 60 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا جاتا ہے کہ سب سے پہلے ابلے ہوئے انڈے کو شیشے کے ایک چھوٹے گلاس میں ڈال دیا جاتا ہے، اس کے بعد چوتھائی گلاس کو پانی سے بھرکر گلاس کے منہ کو ہاتھ سے اچھی طرح ڈھانپ دیا جاتا ہے۔

اس کے بعد گلاس کو تقریباً 10 سیکنڈ تک بائیں سے دائیں زور زور سے ہلایا جاتا ہے۔ اس کے بعد جب گلاس پر سے ہاتھ ہٹایا جاتا ہے تو انڈے کا چھلکا الگ ہو چکا ہوتا ہے۔ انڈا گلاس میں ڈالنے سے چھلکا الگ کرنے کا سارا عمل 30 سیکنڈ میں مکمل ہو جاتا ہے۔ یوٹیوب کی ویڈیو پر لوگوں نے بے شمار کمنٹس کیے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس حیرت انگیز طریقے سے ان کو بھی فائدہ ہوگا۔