پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے: شہباز شریف

منگل 7 اپریل 2015 12:41

پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے: شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اور سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے یکسو ہے۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے اراکین اسمبلی سے گفتگو میں وزیراعلٰی محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پولیس افسروں، اہلکاروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے۔