یمن: سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی بمباری جاری، سینکڑوں افراد ہلاک

منگل 7 اپریل 2015 12:41

یمن: سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی بمباری جاری، سینکڑوں افراد ہلاک

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کے حملے جاری ہیں۔ مختلف شہروں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساحلی شہرعدن پر کنٹرول کیلئے باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان کئی روز سے گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ عدن کے علاوہ صنعا، صعدہ، الحدیدہ اور تعز میں بھی گولہ باری کی جا رہی ہے۔ ادھرصوبے حضرموت میں القاعدہ جنگجووٴں نے قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یمن کے علاقے مارب میں مقامی قبائل نے بھی حوثی باغیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ شہرمیں غذائی اشیاء اور پانی کی شدید قلت ہے۔ اب تک ساڑھے تین لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ ادھر ریڈ کراس کا ایک طیارہ امدادی سامان لے کر دارالحکومت صنعا پہنچ گیا تاہم شدید لڑائی کے باعث دیگر شہروں میں امدادی سامان نا پہنچ سکا۔ ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں تاخیر کے صورت میں یمن میں حالات بگڑ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :