58 سالہ بھارتی ماں نے کپڑے دھونے والی تھاپی سے کمال کر دیا
فیضان ہاشمی منگل 7 اپریل 2015 12:52
بھارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل2015ء)بھارت کی 58 سالہ ماں نے اپنی 19 سالہ بیٹی کو کپڑے دھونے والی تھاپی کے زور سے 13 فٹ لمبے مگر مچھ کے جبڑوں سے نکال لیا۔ عورت اور مگر مچھ کے درمیان 10 منٹ سے زیادہ دیر تک لڑائی ہوتی رہی۔ 58 سالہ دیوالینن وانکار اپنی 19 سالہ بیٹی کانتا کے ساتھ مغربی بھارت کے مقام وادودارا سے 40 کلو میٹر دور وشوامتری دریا کے کنارے کپڑے دھونے گئی۔
کپڑے نچوڑتے ہوئے ایک 13 فٹ لمبا مگرمچھ نمودار ہوا اور کانتا کی دائیں ٹانگ پکڑ کر اسے گہرے پانی میں لے جانے کی کوشش کرنے لگا۔ اچانک حملے کے بعد پہلے تو ماں بیٹی کو ویسے ہی مگر مچھ سے چھڑانے کی کوشش کرنے لگی مگر ناکامی پر اس نے کپڑے دھونے والی تھاپی اٹھائی اور مگرمچھ کے سر پر مارنا شروع کر دیا۔(جاری ہے)
10 منٹ سے زیادہ تک پٹائی کھانے کے بعد مگر مچھ نے کانتا کی ٹانگ چھوڑ دی۔
شور کی آواز سن کر گاؤں والے آگئے اور کانتا کو ہسپتال لے گئے۔ ڈاکٹروں نے معمولی زخموں کی پٹیاں کرنے کے بعد کانتا کو چھٹی دے دی۔ کانتا کی ماں کا کہنا ہے کہ بجلی اور پانی نہ ہونے کی وجہ سے وہ دریا پر کپڑے دھونے پر مجبور ہیں۔ جنگلی حیات کے آفیسر نے کہا کہ یہ دریا خونخوار مگرمچھوں سے بھرا پڑا ہے، گاؤں والوں کو کئی دفعہ دریا سے دور رہنے کے لیے کہا جا چکا ہے۔اس دریا میں دو سو سے زیادہ مگر مچھ ہیں جن کے حملوں میں پچھلے سال 6 افراد مارے گئے تھے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.