سری لنکا کے صدر کا جلد کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان

منگل 7 اپریل 2015 12:52

سری لنکا کے صدر کا جلد کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے نوید سنائی ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)


صدر ممنون حسین سے سری لنکن ہم منصب نے ملاقات کی اس موقع پر دوطرفہ امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران سری لنکن صدر نے نوید سنائی کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی جس پر صدر ممنون کا کہنا تھا کہ لنکن ٹیم پر حملہ افسوسناک واقعہ تھا آئندہ ایسا واقعہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :