باڈی بلڈر ماں نے باڈی بلڈنگ کیوں شروع کی؟ حیرت انگیز وجہ

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی منگل 7 اپریل 2015 12:54

باڈی بلڈر ماں نے باڈی بلڈنگ کیوں شروع کی؟ حیرت انگیز وجہ

ٹامورتھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل2015ء)ایک بچی کی ماں نے انکشاف کیا ہے کہ بھوک کی کمی اور ڈپریشن پر قابو پانے کے لیے وہ باڈی بلڈر بن گئی ہے۔ سٹافورڈشائر، ٹامورتھ سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ کیرا ہولیس تین سال پہلے تک مختلف نفسیاتی اورجسمانی بیماریوں کا شکار تھی۔ اس کا وزن صرف 38 کلو گرام تھا۔ جو بہت کم تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے اسے وزن بڑھانے کےلیے جم جانے کا مشورہ دیا۔

جم میں اس کی زندگی ہی بدل گئی۔ اب وہ خود ایک پرسنل ٹرینر ہے۔ اس کا وزن بڑھ کر 60 کلوگرام سے زیادہ ہو گیا ہے۔ مسز ہولیس نے کہا کہ باڈی بلڈنگ نے اس کی زندگی بدل دی۔ باڈی بلڈنگ نے اس کے ڈپرپشن پر قابو پانے کے لیے اعتماد دیا ہے۔ مسز ہولیس اب پرسنل ٹرینر ہے، اس نے فیس بک پر ایک سپورٹ گروپ بنایا ہے جہاں پر وہ نفسیاتی عارضوں میں مبتلا لوگوں کی مدد کرتی ہے۔