چین میں بیک وقت 17 حسیناوٴں کو جھانسہ دینے والے شخص کا بھانڈا اسپتال میں پھوٹ گیا

منگل 7 اپریل 2015 13:00

چین میں بیک وقت 17 حسیناوٴں کو جھانسہ دینے والے شخص کا بھانڈا اسپتال ..

شنگھائی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) کسی ایک یا دو خواتین سے محبت یا عشق کرنا شاید انتا کچھ مشکل نہیں لیکن اگر کوئی شخص یہ عشق ایک ساتھ 5 یا 10 سے نہیں بلکہ 17 خواتین سے لڑائے اور اسے چھپا کر بھی رکھے تو اس کی صلاحیتوں کی تو آپ کو داد ہی دینا پڑے گی ایسا ہی کچھ ہوا چین میں جہاں ایک شخص نے ایک ساتھ 17 خواتین سے محبت کی پینگیں بڑھائیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کافی عرصے تک کسی ایک کو پتا ہی نہ چلا کہ وہ سب کو دھوکہ دے رہا ہے لیکن اس کا بھانڈا ایک حادثے نے پھوڑ دیا۔

چین کے صوبے ژیاوژیانگ کے رہنے والے شخص کا 17 خواتین کے ساتھ معاشقہ کافی عرصے تک چلتا رہا اور اس کی ہر گرل فرینڈ یہ سمجھتی رہی کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے جب کہ کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی کہ وہ اس طرح کی درجن بھر سے بھی زیادہ خواتین پر اپنا دل قربان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

معاشقے کا یہ راز شاید راز ہی رہتا لیکن اس دل پھینک عاشق کی بد قسمتی کہیے کہ اس کی کار کو اچانک حادثہ پیش آگیا جس پر اسے اسپتال پہنچا دیا گیا اور ڈاکٹرز نے اس کی اطلاع جب اس کے پیاروں کو دی تو حیرت انگیز طور پر اس کی تیماداری کے لیے اس کی 17 محبوبائیں پہنچ گئیں جن کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان تھیں۔

ان بیچاری خواتین کو شاید اب بھی خبرنہ ہوتی جب وہ ایک ساتھ اسپتال میں ایک دوسرے کو نہ دیکھ لیتی اور جب وہ ملیں اور انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اس شخص کی لواسٹوری کا تبادلہ کیا تو وہ حیرت میں ڈوب گئیں، اسپتال میں اس حسیناوٴں کے عاشق کا راز اس وقت کھلا جب تمام خواتین نے اس کے جھانسے ایک دوسرے کو بتائے، خواتین کا کہنا تھا کہ ان کا یہ عاشق انہیں یہ کہہ کر دھوکہ دیتا رہا کہ اس نے سینٹرل ساوٴتھ یونیورسٹی سے سول انجیئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے تاہم وہ ایک بڑی کمپنی میں اچھی تنخواہ پر کام کر رہا تھا جب کہ وہ کئی برسوں سے اپنی ہر محبوبہ کو اپنی وفا کا یہ کہہ کر یقین دلا رہا تھا کہ اس محبوبہ کے علاوہ اور کوئی عورت اس کی زندگی میں نہیں ہے۔

اس دل پھینک عاشق کی ایک محبوبہ جو 18 ماہ سے اس کے عشق میں گرفتار تھی اس کا کہنا تھا کہ جب اس نے حادثے کے بعد ہر روز ایک سے ایک خوبصورت لڑکی کو اس شخص کی تیمارداری کے لیے آتے دیکھا تو اسے اصل کہانی کا اداراک ہوا تاہم اس بات کا پتا چلنے کے بعد وہ اب اس کے لیے مرگئی ہے۔پولیس نے اس عاشق مزاج شخص کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ اس کی مشکلات میں ابھی اور بھی اضافہ ہوگا جب یہ حسینائیں اس سے اپنا انتقام لیں گی۔

متعلقہ عنوان :