لاہور ہائی کورٹ،ذکی الرحمان لکھوی کے بارے میں خفیہ ریکارڈ طلب

منگل 7 اپریل 2015 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے حکومت سے ممبئی حملوں کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کے بارے میں خفیہ ریکارڈ طلب کر لیاہے۔ممبئی حملوں کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی نے ہوم سیکریٹری پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم ذکی لکھوی کا موقف ہے کہ عدالتوں کیجانب سے رہائی کے حکم کے باوجود اسے بلاوجہ نظربند کیا گیا ہے۔ہوم سیکریٹری بھی عدالت کی ہدایات کے باوجود نظربندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر رہے۔ عدالت نے حکومت سیملزم ذکی لکھوی کے بارے میں خفیہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 9 اپریل تک ملتوی کر دی

متعلقہ عنوان :