پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم کی خریداری 15 اپریل سے شروع کرنے کا اعلان
منگل 7 اپریل 2015 13:00
حیدرآباد ْ اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء ) پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم کی خریداری 15 اپریل سے کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ نے گندم کی خریداری یکم اپریل سے شروع کرنے کے اعلان کے باوجود انتہائی سست روی سے پیشرفت کی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ سیکریٹری ڈاکٹر پرویز احمد خان نے شیڈول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دینے کے ساتھ اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ کسانوں سے 4 ملین گندم 1300 روپے فی 40 کلوگرام خریدی جائے جو گندم کی خریداری کی پالیسی 2015-16 کے مطابق ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اقدامات کے حوالے سے تمام تر ہدایات محکمہ فوڈ، محکمہ زراعت، بینکوں اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہے تاکہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ تعاون اور مدد فراہم کی جاسکے۔(جاری ہے)
دوسری طرف سندھ حکومت نے اب تک گندم کی خریداری کے لیے کوئی سنجیدہ پیشرفت نہیں کی ہے اور اس بار ان کا ہدف بھی گزشتہ سال کے 1.3 ملین ٹن سے کم ہوکر صرف 0.9 ملین ٹن رہ گیا ہے۔
کسانوں کی انجمن سندھ آباد گار نے بھی اس صورت حال کو سنگین قرار دے دیا ہے اور حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ہدف میں اضافہ کرتے ہوئے 1.6 ملین ٹن گندم کی خریداری کرے کیونکہ اس بار سندھ میں گندم کی فصل بھی اچھی پیدا ہوئی ہے۔سندھ آباد گار بورڈ کے چیئرمین عبدالمجید نظامانی کی صدارت میں حیدرآباد میں ہونے والے ایک اجلاس میں کسانوں نے کہا کہ مارچ میں فصل آنے کے باوجود اپریل تک گندم کی خریداری شروع نہیں ہوئی ہے اور اپریل میں گندم خریداری کے مراکز کھولے گئے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے الزام لگایا کہ اور اس ضمن میں کرپشن کی جارہی ہے۔انہوں نے سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حقیقی کسانوں کے مسائل دور کرنے کے لیے تعلقہ اور ضلع سطح پر اقدامات کرے اور انہیں جوٹ بیگز فراہم کیے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.