پاک فوج پریڈ گراؤنڈ پر کنٹرول برقرار رکھنا چاہتی ہے

شہر کی صورتحال دیکھ کر ایسا کیا گیا ہے ، میڈیا رپورٹس

منگل 7 اپریل 2015 13:05

پاک فوج پریڈ گراؤنڈ پر کنٹرول برقرار رکھنا چاہتی ہے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاک فوج شکر پڑیاں کے قریب پریڈ گراؤنڈ پر کنٹرول برقرار رکھنا چاہتی ہے جہاں پر سات سال بعد 23مارچ کو پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ کی رپورٹ کو گزرے دو ہفتوں سے زائد گزر چکے ہیں لیکن گراؤنڈ ابھی تک آرمی کے کنٹرول میں ہے ۔

(جاری ہے)

شکر پڑیاں کے قریب گراؤنڈ کا کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے آرمی نے شہر کے منتظمین سے زبانی اجازت حاصل کی ہے اور علاقے کو محفوظ بنانے کیلئے داخلی اور خارجی راستوں پر گیٹ نصب کرنے کا کہا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینئر سی ڈی اے اہلکار نے بتایا کہ آرمی اس ایریا کا کنٹرول چاہتی ہے اور شہر کی صورت حال دیکھ کر ایسا کیا گیا ہے عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس گراؤنڈ کو 111بریگیڈ کے لئے استعمال کیا جائے گا سی ڈی اے کے انجینئرنگ ممبر شاہد سہیل کا کہنا تھا کہ آرمی سے ابھی باضابطہ درخواست نہیں ملی تاہم حال ہی میں آرمی حکام سے گیٹ کی تنصیب بارے بات ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :