Live Updates

پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی

عدالت اسپیکر کو استعفوں کی منظوری کا حکم نہیں دے سکتی‘ رجسٹرار آفس

منگل 7 اپریل 2015 13:13

پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا درخواست پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی کیخلاف درخواست پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض کردیاہے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق عدالت اسپیکر کو استعفوں کی منظوری کا حکم نہیں دے سکتی۔مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے پی ٹی آئی ارکان کی پارلیمنٹ میں واپسی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

(جاری ہے)

ظفر علی شاہ نے اپنی درخواست میں وفاق، اسپیکر قومی اسمبلی، قائد ایوان، اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو فریق بنایا تھا۔پی ٹی آئی اراکین سے متعلق طفرعلی شاہ کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نیاعتراض کیا ہے کہ عدالت اسپیکر کو استعفوں کی منظوری کا حکم نہیں دے سکتی۔ استعفوں کی منظوری کیلئے اسپیکر سے رجوع کیا جائے جبکہ تنخواہیں اور مراعات روکنے کا حکم سیکریٹری قومی اسمبلی دے سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات