چانکا ولگیدیرا نے ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کردیا

منگل 7 اپریل 2015 13:47

چانکا ولگیدیرا نے ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کردیا

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اپریل ۔2015ء ) سری لنکن فاسٹ باؤلر چھانکا ولیگدیرا نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں بہتری باؤلنگ کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ولیگدیرا نے ڈومیسٹک ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں تامل یونین کی جانب سے سنہالیز سپورٹس کلب کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کی اور 4 اوورز میں 2 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، ان کے 4 میں سے دو اوورز میڈن تھے ۔ اس پرفارمنس کے ساتھ ولیگدیرا نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر پیٹر مورس کا ٹونٹی ٹونٹی میں بہترین باؤلنگ کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا ۔ پیٹر مورس نے گزشتہ سال ریم سلیم ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں لاینز کی جانب سے کیپ کوبراز کے خلاف 4اوورز میں 2رنز دے کر یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :