اسلام آباد : اسمبلی میں مجھےبولنے نہیں دیا جاتا، کل عمران کان کے ساتھ جو بھی ہوا وہ ایک پلاننگ تھی، سپیکر نے بھی مداخلت نہیں کی، ان کو میری بد دعا لگے گی۔ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 اپریل 2015 13:48

اسلام آباد : اسمبلی میں مجھےبولنے نہیں دیا جاتا، کل عمران کان کے ساتھ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 اپریل 2015 ء) : پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا. وجہ طلب کرنے پر انہوں نے کہا کہ شاید ان کو مجھ سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے جس کے باعث مجھے اسمبلی میں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی اور کئی مرتبہ تو آف دی ریکارڈ سپیکر صاحب مجھے کہہ چکے ہیں کہ شیخ صاحب آپ اسمبلی میں نہ آیا کریں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کل جو بھی عمران خان کے ساتھ کیا گیا وہ ایک پلاننگ کے تحت کیا گیا تھا اور اس پلاننگ کے پیچھے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ہیں اور حیران کن بات تو یہ ہے کہ سپیکر نے بھی مداخلت یا روکنے کی کوشش نہیں کی، انہوں نے سپیکر کو ذمہ داریوں سے متعلق احساس دلاتے ہوئے کہا کہ جب کوئی اسمبلی کا سپیکر بن جاتا ہے تو اس کا تعلق کسی جماعت سے نہیں رہتا انہو ں نے کہا کہ میں عوام کی آواز پارلیمنٹ میں پہنچانا چاہتا ہوں لیکن اسمبلیاں اور سپیکر عوام کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں. ان سب کو میری بد دعا لگے گی.