تازہ ٹینس رینکنگ جاری ، رافیل نڈال کی دو درجے تنزلی
منگل 7 اپریل 2015 14:27
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7اپریل ۔2015ء ) انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں سربیا کے نوواک جوکووچ مردوں اور امریکا کی سرینا ولیمز خواتین میں پہلی پوزیشن پر براجما ن ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد مرد و خواتین پلیئرز کی نئی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مردوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ 13205 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور میامی اوپن میں مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے کے بعد جوکووچ کی ریٹنگ میں 4 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر 8895 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ کے اینڈی مرے 6060پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ جاپان کے کائی نشیکوری نے ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال لی جبکہ سپین کے رافیل نڈال دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب ویمنز سنگلز کی رینکنگ میں امریکا کی سرینا ولیمز 9981 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں۔
روسی ساحرہ ماریہ شراپوا دوسرے ، رومانیہ کی سیمونا ہالیپ تیسرے ، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا چوتھے، ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی پانچویں، سربیا کی اینا ایوانووچ چھٹے ، کینیڈا کی یوجینی بوکارڈ ساتویں، روس کی ایکٹرینا ماکارووا آٹھویں، پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا نویں اور سپین کی کارلا سواریز دسویں نمبر پرفائز ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.