پاکستان نے یمن جنگ کا حصہ نہ بننے کا اصولی فیصلہ کر لیا

منگل 7 اپریل 2015 14:34

پاکستان نے یمن جنگ کا حصہ نہ بننے کا اصولی فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان نے یمن جنگ کا حصہ نہ بننے کا اصولی فیصلہ کر لیا اور مشترکہ اجلاس کے اختتام پر قرار داد میں اعلامیہ جاری کیا جاےء گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے یمن جنگ کا حصہ نہ بننے کا اصولی فیصلہ کر لیاہے مشترکہ اجلاس کے اختتام پر ایک قرار داد میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس کے مطابق یمن میں فوج کو نہ بھیجنے کی حمایت کی جائے گی اور قرار داد کے مطابق حکومت پاکستان کو مکمل اختیار دیا جائے گا کہ وہ مشرق وسطی کی صورت حال پر ثالثی کا کردار ادا کرے جس کے ذریعے مسلم امہ میں اتحاد پیدا کیا جائے اور جاری جنگوں کو سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کیا جائے ۔

قرار داد میں کہا جائے گا کہ اگر حرمین شریفین کی سلامتی کو خطرہ ہو تو پھر ضرورت پڑنے پر حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :