پاکستانی سرحد کے قریب 8 ایرانی گارڈز قتل
منگل 7 اپریل 2015 14:36
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل2015ء) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والے مسلح افراد اور ایرانی سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں 8 ایرانی بارڈر گارڈز ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی (آئی آر این اے) نے سستان۔بلوچستان صوبے کے ڈپٹی گورنرعلی اصغر میر شکاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ منگل کو پاکستان سے مسلح افراد ایران میں داخل ہوئے جن کی ایرانی سرحدی محافظوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں 8 گارڈز ہلاک ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بعد ازاں حملہ آور واپس پاکستان فرار ہوگئے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی سرحد 900 کلمیٹر طویل ہے جس پر گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ناخوشگوار واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اور ایران نے گزشتہ برس دہشت گردی کے خاتمے، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اجلاس میں انٹیلی جنس معلومات بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا اور یہ بھی فیصلہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کسی بھی قسم کی کشیدگی کے متحمل نہیں ہو سکتے، لہذا سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کرنی چاہئیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے لیے دہشت گردی کے خلاف لڑنا اب ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.