سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے ذاتی حیثیت میں خط لکھ دیا

منگل 7 اپریل 2015 14:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ عبد الرزاق چیمہ نے زخمیوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے انہیں ذاتی حیثیت میں خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے عوامی تحریک کی جانب سے عدم تعاون کی بنا ء پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں زخمی ہونے والے افراد کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے انہیں ذاتی حیثیت میں لکھ دیا ہے۔

30 افراد کو لکھے جانیوالے خط میں استدعا کی گئی ہے کہ وہ تحقیقات میں شامل ہو کر مدد کریں۔ ذرائع کے مطابق اب تک کی جانیوالی تحقیقات میں عوامی تحریک کے عدم تعاون کی وجہ سے مقدمہ میں نامزد ملزم پولیس اہلکاروں کو فائدہ پہنچ رہا ہے کیونکہ عوامی تحریک کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات ثابت نہیں ہو رہے۔