مصطفی کانجو کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا

منگل 7 اپریل 2015 14:41

مصطفی کانجو کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) لاہور میں کیولری گراؤنڈ میں فائرنگ کرنے والے مصطفی کانجو کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

جنوبی چھاونی پولیس کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو نے کیولری گراؤنڈ میں جس کلاشن کوف سے فائرنگ کرکے نوجوان زین رؤف کو قتل کیا تھا وہ بغیر لائسنس کی ہے۔ پولیس نے ملزم مصطفی کانجو سے آلہ قتل برآمد کیا تھا جس کا ملزم لائسنس پیش نہ کرسکا۔ پولیس نے ملزم سے ایک کلاشن کوف اور دس گولیاں برآمد کی تھیں۔ مصطفی کانجو کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :