خواجہ آصف کی تقریر سے (ن) لیگ کی بدنیتی پوری قوم کے سامنے آ چکی ‘ سعدیہ سہیل رانا

منگل 7 اپریل 2015 14:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی تقریر سے مسلم لیگ (ن) کی بدنیتی پوری قوم کے سامنے آ چکی ہے ،مسلم لیگ کے وزراء حکومت ہی نہیں جمہوریت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں ۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں برادران کا دہرا معیار عیاں ہو چکا ہے یہ میڈیا پر جمہوریت کے علمبردار بنتے ہیں لیکن اقدامات جمہوریت کے منافی ہیں۔

آمریت کی کوکھ سے پلنے والے جمہوریت کی باتیں تو کرتے ہیں لیکن جمہوریت کو جتنا نقصان انہوں نے پہنچایا ہے اتنا آمروں نے بھی نہیں پہنچایا تحریک انصاف واحد جمہوری پارٹی ہے جس نے پارٹی کے اندر بھی جمہوری رویوں کو فروغ دیا ہے تحریک انصاف عوام کے مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کرے گی اور اسمبلیوں کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج سے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :