پنجاب ، پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ والے 69 وویمن میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل آفیسرز کو

ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایڈجسٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے

منگل 7 اپریل 2015 14:53

لاہور(ّاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب نے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ والے 69 وویمن میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل آفیسرز کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایڈجسٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔یہ ڈاکٹرز ٹریننگ پوری ہونے تک متعلقہ ہسپتالوں سے ہی ماہوار تنخواہ بھی حاصل کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ان میں سے جناح ہسپتال لاہو رسے 16،سروسز ہسپتال کے 8، گنگارام اور میو ہسپتال کے ایک ایک ،نشتر ہسپتال ملتان کے 13اور الائیڈ ہسپتال فیصل آباد کی 30ڈاکٹرز شامل ہیں ۔محکمہ صحت نے 2فروری 2015ء سے ان کی تنخواہ بند کر دی تھی جس پر ڈاکٹروں نے احتجاج کیا تھا اب حکومت نے ان کی تنخواہیں جاری اور جہاں پر ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں وہیں پر ٹریننگ پوری ہونے تک ایڈجسٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :