برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

منگل 7 اپریل 2015 15:02

برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 اپریل۔2015ء) برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بنائی گئی حالیہ اصلاحاتی پالیسی پر عملدر آمد کا آغاز کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

امیگریشن حکام کا کہنا ہے اصلاحاتی پالیسی کے تحت ملک میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے اور ایسے تمام تارکین وطن جو کہ نئی پالیسی کی شرائط پر پورا نہیں اترتے انہیں حراست میں لے کر اپنے اپنے ممالک ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :